Saturday, May 9, 2015

نواز حکومت کے غیرقانونی احکامات کو ناماننے کی پاداش میں برطرف کیے جانے والے سابق چیرمین نادرا طارق ملک اس وقت امریکہ میں دنیا کی سب سے بڑی ڈیٹا مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ کام کررہے ہیں. اس کے علاوہ وہ ورلڈ بینک کو دنیا کے چالیس ممالک میں اسسٹ کررہے ہیں اور دنیا کے لیڈنگ ٹیکنالوجی جنرلز میں لکھ بھی رہے ہیں. بطور چیرمین نادرا وہ ایک عالمی مقابلے میں نادرا کے لیے ایوارڈ بھی جیت چکے تھے. اور انہوں نے بہت کم عرصے میں نادرا کو پاکستان کا ایک قابل فخر ادارہ بنا دیا تھا. جبکہ نواز ٹولے نے اپنے حواریوں کے ذہن میں یہ تاثر دیا ہوا ہے کہ ان کی ڈگری جعلی تھی. بعد میں عدالت نے بھی اپنے فیصلے میں کہا کہ انہیں صریحا" بدنیتی سے برطرف کیا گیا چنانچہ انہیں بحال کردیا گیا. یہ ہتھکنڈہ ناکام ہونے کے بعد ان کی سکول گوئنگ بیٹی کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئیں جس کے باعث ایک انتہائ قابل انسان اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ملک میں رہنے اور کام کرنے پر مجبور ہوا. ایسی حکومتوں کے ماتحت صرف نورے ہی کام کرسکتے ہیں یا پھر وہ لوگ جن کے ضمیر خریدے جاسکیں.


No comments: